Fiverr Earning method 2019 - Blogging for Beginners learn Seo online free step by step

Fiverr Earning method 2019

By using the internet, of course, you would be wondering what would be nice, if some of the costs could be extracted through the internet, you would have wasted your time in various places, including fake PTC sites, for that expense. If you work hard for a month you will be able to buy 2 samosas. MOSTLY PTC SITES are fake. Although everyone who earns from the internet starts with these websites, but now that has changed, it is important that you consider something above them.

فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ

   انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے یقیناً آپ یہ سوچتے ہوں گے کہ کیا ہی اچھا ہو اگر انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ خرچہ بھی نکل جائے، اس خرچہ کی خاطر آپ مختلف جگہوں پر اپنا وقت ضائع بھی کرچکے ہوں گے جن میں پی ٹی سی سائٹس شامل ہوں گی جن پر آپ مہینہ محنت کریں تو 2 سموسے خرید سکیں گے۔ گوکہ ہر شخص جو انٹرنیٹ سے کماتا ہے اس کا آغاز انہی ویب سائٹس سے ہوتا ہے لیکن اب دور بدل چکا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ان سے کچھ اوپر کا سوچیں۔ 

آپ جب اس سے آگے سوچیں گے تو لازمی آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ میں دیگر کام کے لیئے آڈر کہاں سے لاؤں یا پراجیکٹس کہاں سے ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ میری مانیں تو فائیور ایک بہترین حل ہے ان تمام پریشانیوں کا، نہ تو آپ کو کسی قسم کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی دیگر پریشانیاں پالنے کی ضروت ہے۔ ضرورت صرف اس چیز کی ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ لازمی آتا ہو۔ اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو پہلے کچھ سیکھیں پھر کمائی پرزور دیں۔

فائیور کیا ہے ؟

فائیور ایک ایسی آن لائن مارکیٹ ہے جہاں کام کرنے والے لوگ اور کام دینے والے لوگ دنیا بھر سے موجود ہوتے ہیں۔ فائیور کو 2009 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس نے لانچ کے کچھ عرصہ میں ہی اپنا الگ مقام انٹرنیٹ کی دنیا میں بنالیا تھا۔ آج یہ فری لانسنگ کی ٹاپ اور بہترین ویب سائٹ یا آپ مارکیٹ کہہ سکتے ہیں ہے۔ فائیور کا نام فائیور اس لیئے ہے کہ یہاں آپ 5 ڈالر میں کوئی بھی کام کرسکتے ہیں یا آپ کو کسی کام میں مشکل ہے تو 5 ڈالر میں آپ وہ کام باآسانی کرواسکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ فائیور پر کمائی کی قیمت فی آڈر 5 ڈالر سے بڑھتی ہوئی 500 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یعنی فی آڈر 500 ڈالر بھی کمایا جاسکتا ہے لیکن یہ کم کم ہی ممکن ہوپاتا ہے۔

فائیور کیسے کام کرتا ہے ؟

فائیور دو طریقوں سے کام کرتا ہے جوکہ کچھ ایسے ہیں:

خریدنا 
بیچنا
خریدنا

خریدنے کے لیئے فائیور ایسے کام کرتا ہے کہ آپ ایک مصروف انسان ہیں آپ کو کوئی کام کرنا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے آپ نہیں کرپارہے تو فائیور آپ کی مدد کرتے ہوئے آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ اپنے بجٹ کے مطابق یہ کام کسی اور سے کروالیں۔ اس کے علاوہ ایک مثال یہ کہ آپ ایک ویب سائٹ بنارہے ہیں اچانک کوئی ایرر ایسا آجاتا ہے جو آپ کی سمجھ میں نہ آرہا ہو تو فائیور آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ وہ کسی سے درست کروالیں۔ ایسی ہی مزید مثالیں ہیں جیسے لوگو ڈیزائنگ یا ویڈیو پر آواز دینا وغیرہ وغیرہ۔

بیچنا
بیچنے میں فائیور کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو کوئی کام آتا ہے جیسے آپ لوگو بنانے میں ماہر ہیں تو آپ کو دیئے گئے فیچرز میں سہولت ہے کہ آپ اچھے انداز میں دنیا کو بتائیں کہ مجھے لوگو بنانا آتا ہے ۔ اس کے بعد فائیور کا کام ہے کہ وہ اپنے نظام کے تحت دنیا کے سامنے پیش کرے گا کہ آپ کو یہ کام کرنا آتا ہے اور آپ اتنے پیسوں میں کرکے دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی کسی شخص کو لگے گا کہ آپ اس کا کام اچھے انداز میں کرسکتے ہیں تو وہ آڈر کرکے آپ کو تفصیلات فراہم کردے گا اور اس کے بعد مقرر شدہ وقت میں آپ کو کام مکمل کرکے پیش کرنا ہوگا جس کے بعد اگر سب درست ہو تو خریدار آڈر مکمل کرکے آپ کو اچھی ریٹنگ دے دے گا۔

کیا فائیور آڈر فراہم کرنے کی فیس لے گا ؟
جی ہاں۔ فائیور کی فیس کا حساب 5 ڈالر پر 1 ڈالر ہے یعنی جب آپ کو 5 ڈالر کا آڈر ملے گا تو اس میں سے 1 ڈالر فائیور کے کھاتے میں جائیں گے اور باقی کے 4 ڈالر آپ کو دے دیئے جائیں گے۔ میرا نہیں خیال کہ 1 ڈالر کچھ زیادہ ہے کیونکہ آپ کو فائیور ایک سہولت فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے آپ کو باآسانی آڈر مل رہے ہیں۔

فائیور سے کمائے پیسے کیسے حاصل کریں ؟
فائیور سے کمائے ہوئے پیسے آپ تین مختلف طریقوں سے نکال سکتے ہیں جو کہ کچھ ایسے ہیں:

PayPal
Fiverr Revenue Card
Bank Account
لیکن پاکستان میں دو طریقہ ہی فلحال موجود ہیں جوکہ کچھ ایسے ہیں:

PayPal
Fiverr Revenue Card
ان میں سے بھی ایک طریقہ ہی لیگل تصور کیا جائے گا جوکہ Fiverr Revenue Card ہے جب کہ PayPal پاکستان کو سپورٹ نہیں کرتا تو آپ خود اسے استعمال نہیں کرسکتے لیگل طریقہ سے۔ دیگر طریقہ بہت ہیں جو موجود ہیں PayPal کو پاکستان میں استعمال کرنے کے۔

اس لیئے PayPal سے نکالنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار شخص کے ذریعے آپ پیسے حاصل کریں یعنی آپ اپنے فائیور اکاؤنٹ سے اس شخص کے PayPal میں پیسے بھیجیں اور وہ آپ کو پاکستان میں بھیجے۔ یا پھر آپ Fiverr Revenue Card حاصل کرکے اس کے ذریعے کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیں۔

نوٹ: ہر آڈر مکمل کرنے کے 2 ہفتہ بعد آپ پیسے نکال سکتے ہیں اس سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

Fiverr Revenue Card کیا ہے ؟
Fiverr Revenue Card ایک ماسٹر کارڈ ہے جو کہ فائیور Payoneer کے تعاون سے اپنے صارفین کو دیتا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے آپ اپنے کمائے ہوئے پیسے باآسانی کسی بھی اے ٹی ایم مشین جو ماسٹر کارڈ کو سپورٹ کرتی ہو کے ذریعے نکال سکتے ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعے آپ صرف پیسے نکال سکتے ہیں اس کارڈ کو آن لائن شاپنگ کے لیئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

فائیور سے پیسے کیسے کمائیں ؟
فائیور سے پیسے کمانے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کو کوئی کام اچھے طریقہ سے آتا ہو یا آپ ماہر ہوں اس کام میں۔ اگر آپ کو کوئی کام اچھے طریقہ سے نہیں آتا تو معذرت لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کامیاب نہیں ہوسکتے فائیور پر۔

جب آپ نے یہ سوچ لیا ہو کہ آپ فلاں فلاں کام کرسکتے ہیں تو اب وقت ہے کہ آپ گِگ Gig بنائیں فائیور پر۔ گِگ کے لیئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک کاغذ لیں اور اس پر 7 عدد وہ کام لکھیں جو آپ کرسکتے ہیں کوشش کریں کہ یہ سب کام آپس میں ملتے جلتے ہوں۔ یعنی ایک کام گانا گانے کا ہو اور دوسرا لوگو بنانے کا تو خطرہ ہے کہ آپ جلد کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ جب آپ 7 عدد کام لکھ لیں تو پھر سکون سے چند گِگ ایک دن بنائیں اور ان میں اچھی گفتگو کا استعمال کریں اور باقی گِگ اگلے دن بنالیں۔ یاد رکھیں گِگ کے لیئے کاپی پیسٹ نہ کریں تفصیل خود سے بتائیں اور اس میں واضع کریں کہ یہ گِگ کس بارے میں ہے۔ اس کے علاوہ ایک بات مزید بھی واضع کریں کہ گِگ آڈر کرنے سے پہلے آپ سے آڈر کے بارے میں میسیج کرکے پوچھ لیا جائے۔ تاکہ آپ خریدار کو بتاسکیں کہ آپ یہ کام کرسکتے ہیں یا نہیں۔

Gig Ideas 
گِگ آئیڈیاز
آپ کی آسانی کے لیئے چند گِگ آئیڈیاز پیش کیئے جارہے ہیں۔

وڑڈپریس/ورڈپریس تھیم/ورڈپریس پلگ کی انسٹالیشن
ورڈپریس یا بلاگ اسپاٹ کی تھیم ایڈیٹنگ
ورڈپریس میں موجود ایرر کے حل
ایچ ٹی ایم ایل/پی ایچ پی/جاوا/سی ایس ایس وغیرہ میں پیش آنے والی مشکلات کا حل
لوگو ڈیزائنگ
گرافک ذیزائنگ
بینر ذیزائنگ
تصاویر کو کارٹون بنانا
بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں رنگ بھرنا
تصویر کا بیک گراؤنڈ بدلنا
بزنس کارڈ بنانا
لوگو کو ھائی کوالٹی بنانا
ویڈیو میں آواز شامل کرنا
لکھا ہوا اسکرپٹ اچھے انداز میں پڑھنا
ویب سائٹ بنانا
پی ایچ پی فارم بنانا
ورڈ سے پی ڈی ایف اور پی ڈی ایف سے ورڈ فائل بنانا
تصویر میں لکھی تحریر کو یونیکوڈ بنانا
کسی زبان میں ترجمہ کرنا
انگریزی تھیم کو ترجمہ کرنا
ڈیٹا انٹری کا کام کرنا
دی گئی معلومات پر گوگل کے ذریعے ریسرچ کرنا
اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بنانا
ایپلیکیشن کو ٹیسٹ کرنا اور مکمل رپورٹ فراہم کرنا
مختلف موضوعات پر تحاریر لکھنا
ٹی شرٹ ڈیزائن کرنا
گانے گانا
کسی چیز کے بارے میں آن لائن کلاس دینا
ایک گھنٹہ یا اس سے زائد کے لیئے کسی کام کے لیئے اپنی خدمات پیش کرنا
فوٹوشاپ سے متعلق کام کرنا
آئیکون بنانا
ویب سائٹ سے وائرس ختم کرنا
ویب سائٹ کو موبائل دوست بنانا
پی ایس ڈی سے وڑپریس یا ایچ ٹی ایم ایل بنانا
یہ چند خیالات ہیں جن کے ذریعے آپ کم وقت میں زیادہ کمائی کرسکتے ہیں۔

جلدی آڈر حاصل کرنے کا طریقہ
آپ نے گِگ بنالی ہیں اب آپ اگر جلدی آڈر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ فائیور کا Buyer Requests فیچر استعمال کریں۔ یہ فیچر کچھ ایسا ہے کہ یہاں لوگ جو کام ان کو ضرورت ہوتا ہے وہ شامل کردیتے ہیں اس کے بعد جو لوگ وہ کام کرسکتے وہ آفر دیتے ہیں اور جو آفر خریدار کو اچھی لگے وہ اسے خرید لیتا ہے۔ یہ فیچر تیز طریقہ ہے اور بہترین بھی ہے کامیاب ہونے کا۔ Buyer Requests کے ذریعے آڈر لینے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کم قیمت لگائیں جو آپ کو بھی مناسب ہو اور خریدار کو بھی اس کے علاوہ آپ نہایت ہی شائستہ طریقے سے خریدار کو خریدنے پر مجبور کریں۔ اگر آپ یہ سب کریں گے تو آپ ایک دن میں 3 سے 4 آڈر فوری حاصل کرسکتے ہیں۔

فائیور پر ہمیشہ اچھے انداز میں خریدار سے بات کریں یہاں تک کہ وہ آپ سے چاہے کسی بھی لہجہ میں بات کررہا ہو۔
چند ضروری ہدایات
ضروری ہدایات کچھ یہ ہیں کہ اپنا یوزنیم Username کچھ اچھا رکھیں فیک نام جیسے پرنس وغیرہ سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ چاہیں تو پروافائل پکچر اپنی تصویر رکھ لیں یا کوئی ایسی تصویر رکھیں جو آپ کے کام سے متعلق ہو۔ مزید یہ کہ اپنا تعارف پروفائل پر اچھے انداز میں دیں۔ اپنا تجربہ بھی بتائیں۔ اس کے علاوہ گِگ بنانے کے بعد اس پر جو تصویر لگائیں اس پر دھیان رکھیں کہ تصوریر آپ کی گِگ سے متعلق ہی ہو اس کے علاوہ نہ ہو۔ اگر ویڈیو بناکر لگائیں تو زیادہ اچھا ہے لیکن خیال رکھیں کہ ویڈیو میں آپ کی گِگ کی تفصیلات ہوں اس کے علاوہ کچھ نہ ہو۔ ایک مزید بات یہ کہ آپ فائیور کا اینڈرائیڈ یا آئی فون ایپ لازمی انسٹال کریں اور اس میں آن لائن رہنے کے آپشن کو آن کردیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی آپ وائی فائی آن کریں گے موبائل کا آپ خود ہی فائیور پر آن لائن شمار ہوجائیں گے۔ آن لائن رہنے کا فائدہ یہ ہے کہ خریدار کو اگر کوئی کام جلدی کروانا ہو یا اس کے پاس وقت کی کمی ہو تو وہ ان لوگوں سے ہی رابطہ کرتا ہے جو اس وقت آن لائن ہوتے ہیں تاکہ فوری بات ہوکر کوئی حل نکل آئے۔ اور آپ بھی کوشش کریں کہ جب کوئی پیغام موصول ہو تو اس کا جواب جلدی سے جلدی دیں۔

فائیور لیول سسٹم
فائیور کا نظام لیول سسٹم پر کام کرتا ہے یعنی آپ کا لیول جتنا ھائی ہوگا آپ کی کمائی اور آڈر بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ فائیور پر تین لیول ہوتے ہیں۔

لیول ون
لیول ٹو 
ٹاپ ریٹڈ سیلر
لیول ون
لیول ون آپ کو اس وقت ملے گا جب آپ کو اکاؤنٹ بنائے ایک ماہ ہوچکا ہو اور آپ 10 آڈر مکمل کرچکے ہوں اور آپ کی ریٹنگ بھی اچھی ہو۔

لیول ٹو
لیول ٹو اس وقت آپ کو دیا جائے گا جب آپ دو ماہ میں 50 آڈر مکمل کرچکے ہوں آپ کی ریٹنگ بہت اچھی ہو۔

ٹاپ ریٹڈ سیلر
یہ لیول آپ کو اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ نے ایک قلیل تعداد میں فائیور سے کمائی بھی کرلی ہو اور آڈر بھی حاصل کیئے ہوں اور ریٹنگ بھی شاندار ہو۔ یعنی یہ لیول بہت محنت کے بعد ملتا ہے۔ لیکن اس کے بعد آپ کے پاس آڈر بہت زیادہ تعداد میں آنے شروع ہوجاتے ہیں۔

ہر لیول کے ساتھ آپ کو الگ الگ فیچر اور سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

اختتام
آخر میں چند باتیں یہ کہ فائیور پر کام کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہوں اس کے بعد آپ کے پاس وقت بھی ہو۔  فائیور میں جاکر آفرز بھیجتے رہیں تاکہ آپ کو آڈر خود سے ملتے رہیں۔ فائیور پر کامیابی کے لیئے کسی قسم کی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی ضرورت صرف محنت کی ہوتی ہے اور یہ محنت اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب آپ کسی کام میں ماہر ہوں۔ آپ بھی اوپر دی گئی ہدایت اور تفصیلات کی روشنی میں فائیور پر اپنی قسمت آزمائیں اور اگر کامیابی حاصل کریں تو مجھے ضرور بتائیں میرے لیئے یہ خوشی کی بات ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.